کراچی کے ایک فارم میں بکری کے ایک انتہائی عجیب میمنے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے کان 19 انچ لمبے ہیں۔
بکری کے اس حیران کن بچے کو ڈمبو نام دیا گیا، اور اس کے کان ابھی بھی بڑھ رہے ہیں۔
نوزائیدہ میمنا 5 جون کو کراچی کے ناگرہ فارم میں پیدا ہوا تھا اور پیدائش کے وقت وہ اپنے کان زمین سے اٹھا بھی نہیں سکتا تھا۔
بدقسمتی سے، بچے کے مالک محمد حسن ناریجو نے میمنے کو اب ڈمبو کے بجائے سمبا پکارنے کا انتخاب کیا ہے، جس کا سواحلی میں مطلب ہے شیر۔
حسن کو امید ہے کہ مقامی طور پر مشہور بکری کا یہ بچہ دنیا بھر میں مشہور ہو جائے گا، جیسا کہ انہوں نے کہا “ہمیں امید ہے کہ جلد ہی سمبا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن جائے گا۔”

انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ میمنا اپنی عجیب و غریب خصوصیات کے باوجود اچھی صحت میں ہے۔
فی الحال سب سے لمبے کانوں کا عالمی ریکارڈ رکھنے والا کوئی بکرا نہیں ہے، لیکن یقینی طور پر سمبا اب یہ ریکارڈ سنبھال سکتا ہے، یہ بات بھی دھیان میں رکھنی چاہئیے کہ سمبا کا تعلق بکریوں کی اس نسل سے ہے جو دیگر نسلوں سے بڑی ہوتی ہیں۔
عام بکریوں کے مقابلے میں تمام نیوبین بکریوں کے کان لمبے تو ہوتے ہیں، لیکن سمبا کی طرح لمبے نہیں ہوتے، جو کہ ممکنہ طور پر ایک نادر جینیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔
واضح وجوہات کی بناء پر اس نسل کو لوپ کان والے بکرے کا عرفی نام دیا گیا ہے۔
نیوبین بکریوں کے لمبے کان سالوں کے ارتقاء کا نتیجہ ہیں اور انہیں پاکستانی گرمیوں کے شدید درجہ حرارت سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں۔

ملک کے کچھ حصوں میں، پارا 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ جانوروں کو سطح کے بڑے حصے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ گرمی کو تیزی سے ختم کر سکیں۔
پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا بکریاں پیدا کرنے والا ملک ہے، جس کے فارمز میں تقریباً 54 ملین جانور موجود ہیں۔
کچھ نسلیں گوشت کے لیے پالی جاتی ہیں اور کچھ گوشت اور دودھ دونوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
نیوبین بکری ایک اعلیٰ قسم کا مکھن والا دودھ تیار کرتی ہے، جسے پیا جا سکتا ہے یا آئس کریم، دہی، پنیر اور مکھن بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
