
متحدہ عرب امارات کے ایک حکومتی وزیر نے میٹاورس میں کئے گئے مجازی جرائم کی سزا حقیقی دنیا میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے مصنوعی ذہانت عمر سلطان العلماء کا کہنا ہے کہ میٹاورس میں کیے جانے والے ‘سنگین جرائم’ کے حقیقی نتائج برآمد ہونے چاہئیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق العلماء نے ورلڈ اکنامک فورم کو بتایا کہ میٹاورس اتنا حقیقت پسندانہ ہو سکتا ہے کہ اس میں کئے گئے مجازی جرائم کے نتائج سے حقیقی دنیا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
میٹاورس ایک مجازی حقیقت (خیالی دنیا ) ہے جہاں لوگ اوتار کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔
یہاں یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ابھی تک یہ مکمل طور پر موجود نہیں ہے اور اس میں کچھ بھی حقیقی نہیں ہے۔ تاہم، اس بات نے یو اے ای کے وزیر کو میٹاورس کی پولیسنگ پر عالمی قوانین کا مطالبہ کرنے سے نہیں روکا۔
العلماء کا کہنا تھا کہ “اگر میں انجان ہوتے ہوئے آپ کو واٹس ایپ پر کوئی ٹیکسٹ بھیجتا ہوں، تو کیا یہ صحیح ہے؟ یہ آپ کو کچھ حد تک خوفزدہ تو کر سکتا ہے لیکن اس سے وہ یادیں نہیں تخلیق ہوں گی جو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آردر کا باعث بنیں۔
“لیکن اگر میں میٹاورس میں آتا ہوں اور یہ ایک تقریباً ایسی حقیقت پسندانہ دنیا ہے جس کے بارے میں ہم مستقبل کے حوالے سے بات کر رہے ہیں اور میں اس میں واقعتاً آپ کو قتل کر دیتا ہوں، اور آپ اسے دیکھتے ہیں۔ تو یہ حقیقت میں آپ کو ایک خاص حد تک لے جاتا ہے جہاں آپ کو جارحانہ طور پر ان قوانین کو نافذ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ کیونکہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ کچھ چیزیں ناقابل قبول ہیں۔”
اگر لوگ ویڈیو گیمز میں مر جاتے ہیں، تو وہ حقیقی دنیا میں مرنے کے بجائے عام طور پر ‘ریسپون’ کرتے ہیں اور دوبارہ زندہ ہو جاتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ میٹاورس میں ہونے والے قتل کے بالکل وہی نتائج نہیں ہوں گے جو اصل زندگی میں قتل کے ہوسکتے ہیں۔
تاہم، میٹاورس میں اپنے آغاز سے ہی جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ورچوئل حملوں کے متعدد دستاویزی واقعات ہوئے ہیں۔
مئی میں ایک 21 سالہ محقق نے کہا کہ میٹاورس میں داخل ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ان پر ‘جنسی حملہ’ کیا گیا۔
سابق کاؤنٹ ڈاؤن پیش کنندہ اور ٹیکی کیرول ورڈرمین نے بھی اپنے خدشے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میٹاورس آن لائن گرومنگ کا ‘سونامی’ پیدا کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ورچوئل رئیلٹی کی صلاحیت ناقابل یقین ہے، اور یہ تعلیم یا لوگوں کے ساتھ رہنے جیسی ہر طرح کی شاندار چیزوں کے لیے حیرت انگیز ہے۔ اس میں ایسی صلاحیت ہے جس کا ہم نے کبھی تجربہ نہیں کیا اور اس کی طاقت بہت زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News