
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ستائے عوام گندم کی قلت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
رپورٹ کے مطابق تمام صوبے گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں گندم کی قلت کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 8.63 فیصد ہدف سے کم خریداری کی گئی ہے جبکہ ملک میں گندم کا 2.5 ملین میٹرک ٹن گندم کا شارٹ فال ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کا ہدف 21.9 ایم ایم ٹی رکھا گیا تھا پنجاب میں اب تک گندم 20 ملین میٹرک ٹن کی خریداری کی جا سکی ہے۔
اسکے علاوہ سندھ میں گندم کا 4.2 ایم ایم ٹی کا ہدف رکھا گیا تھا جبکہ خریداری صرف 3.75 ایم ایم ٹی کی ہو سکی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں گندم کی ضرورت 30.79 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ ملک میں 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News