Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے، عاصم افتخار

Now Reading:

بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے حضور پاک ﷺ کے حوالے سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف افراد کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ  اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے، بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس کے برعکس مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان نے 6سو سے زائد سکھ یاتریوں کو مقدس مقامات کی یاترا کے لیے ویزے جاری کیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ انالینا بئیر بوک نے پاکستان کا دورہ کیا، بدقسمتی سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث جرمن وزیر خارجہ کو دورہ مختصر کرنا پڑا، ایرانی سفیر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے دوران مذید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، ان کشمیریوں میں ایک نوجوان طالب علم بھی تھا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کرکہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائے کرانا چاہیے، یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانہ واپس خیوو میں منتقل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانے نے جنگ کے دوران 1500سے زائد پاکستانیوں کے یوکرائن سے انخلاء میں مدد کی، بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر