Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کے پاس معیشت سنبھالنے کا کوئی ایکشن پلان نہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

حکومت کے پاس معیشت سنبھالنے کا کوئی ایکشن پلان نہیں، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت سنبھالنے کا کوئی ایکشن پلان نہیں ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے جس طرح معیشت متاثر ہو رہی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرتی جا رہی ہے تو یہ بیرونی عوامل کے برعکس ہے، اگر ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار رہے گا تو معیشت پر مزید برے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جاتا رہے گا اور اپنی تجوریاں بھری جاتی رہیں گی تو اس کو بین الاقوامی عوامل سے نہیں، ملک کے اندر جاری چور بازاری سے تعبیر کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیرونی قرضے لیتے رہیں گے اور اس رقم کو درست انداز میں خرچ کرنے کی بجائے، ٹھیکیداروں اور کمیشن مافیاز کی نذر کرتے رہیں گے تو یہ بیرونی نہیں مقامی فیکٹر کہلائے گا۔

کبھی انہوں نے سوچا کہ کیا عوام میں ان فیصلوں کو برداشت کرنے کی سکت ہے جو یہ جلدبازی میں اٹھا رہے ہیں؟ کبھی آپ نے دیکھا کہ 18 دنوں میں پٹرول کی قیمت 84 روپے اور ڈیزل کی قیمت 115 روپے تک بڑھا دی گئی ہو؟

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب گیس کی قیمت 45 فیصد اور بجلی کی قیمت دس روپے فی یونٹ تک بڑھا دی جائے گی تو کیا اس سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور کیا زراعت کا شعبہ ترقی کر سکے گا؟، جب حکومت بجٹ میں غیر حقیقی اور فرضی اعداد و شمار دے گی تو عوام اسے کیسے قبول کریں گے؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے بیرونی اشاروں پر عجلت میں عدم اعتماد  کے ذریعے حکومت تو سنبھال لی لیکن ان کے پاس معیشت کو سنبھالنے کا کوئی ایکشن پلان نہیں ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بلاول صاحب پہلے تو بڑے جوش و خروش سے مہنگائی مکاؤ مارچ لے کر آئے تھے آج وہ مہنگائی کے خلاف خاموش کیوں ہو گئے ہیں، ہمیں علم ہے کہ وہ سب ایک ڈرامہ تھا اور ہماری حکومت پر شب خون مارنے کیلئے ترتیب دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر صاحب خود اعتراف کر چکے ہیں کہ اگر ہم یہ سب نہ کرتے تو جیلوں میں ہوتے یا نااہل ہو کر گھروں میں بیٹھے ہوتے، عوام باشعور ہیں وہ ان کی لفاظی کو ماننے کیلئے قطعاً تیار نہیں جبکہ وہ جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دراصل انہیں اپنی گرفت کا خوف کھائے جا رہا تھا، نیب کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ان کے خلاف تھے جو ہماری حکومت نے نہیں بنائے تھے آج اسی خوف کے باعث انہوں نے نیب کو دفن کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ آج وزیر اعظم کس طرح بلاول کو فاٹف کے حوالے سے مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ بلاول نے تو فاٹف پر قانونی سازی کی مخالفت کی تھی اور اس حوالے سے قانون سازی کے دوران واک آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے، اور اس کا اعتراف فیٹف کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا کہ پاکستان نے تمام اہداف پر پیش رفت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں اس پر ان تمام شخصیات اور اداروں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے اس حوالے سے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا، قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ جن کا پوری داستان میں ذکر نہیں تھا وہ آج کریڈٹ لینے کیلئے بیتاب دکھائی دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر