Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہران ممتاز اپنے مرحوم والد کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم

Now Reading:

مہران ممتاز اپنے مرحوم والد کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم

مہران ممتاز کا تعلق کشمیر کے کوہٹہ سے ہے، اب وہ راولپنڈی میں رہتے ہیں اور کھیل کی اعلیٰ سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اپنے والد مرحوم کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 2021-22 قائداعظم ٹرافی میں ناردرن کے لیے فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے سے پہلے 2016-17 کے سیزن میں U16 کرکٹ سے ترقی کی پھر انہوں  نے آسٹریلیا کے خلاف انڈر 16 سیریز، نیشنل انڈر 19 کپ اور چیمپئن شپ، اور 2022 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کا انتقال 2020 میں ہوا اور وہ مجھے اعلیٰ سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکے، میں اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

مہران ممتاز نے کہا کہ میں نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے طور پر شروعات کی، لیکن اپنے کلب کوچ کی سفارش پر، اسپن باؤلنگ میں تبدیل ہو گیایہ آسان نہیں تھا کیونکہ میں 10 سال کی عمر سے تیز گیند بازی کر رہا تھا اور ایک فاسٹ باؤلر کے طور پر اپنا کیریئر بھی آگے بڑھانا چاہتا تھا لیکن ایک بار جب میں نے اسپن بولنگ شروع کی اور U16 ٹرائلز میں منتخب ہو گیا تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور اپنے ملک اور خاندان کو سربلند کرنے کے لیے خود پر یقین اور اعتماد ہے۔

Advertisement

اسپنر نے کہا کہ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام میرے جیسے نوجوانوں کو میرے خوابوں اور کیریئر کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم یہ ہماری مالی مدد نہیں کرے گا، لیکن یہ ہمیں تیار بھی کرے گا جس کے نتیجے میں، ہمیں بین الاقوامی سطح پر مضبوط مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

مہران نے 2016-17 میں پی سی بی انڈر 16 ٹورنامنٹ میں راولپنڈی انڈر 16 کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے نو میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے بعد ٹاپ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا انڈر 16 کے خلاف پاکستان انڈر 16 کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تین ایک روزہ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی مسلسل کارکردگی کے ساتھ مہران نے انڈر 19 کی سطح پر گریجویشن کیا جہاں انہوں  نے نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 20-20 میں ناردرن کی نمائندگی کی اور چار میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

2020-21 میں قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں انہوں نے ٹورنامنٹ میں 17 وکٹیں حاصل کیں، اسی سال، انہوں نے پاکستان کپ سیکنڈ الیون میں ناردرن کی نمائندگی کی اور پانچ میچوں میں 4.25 کی اکانومی ریٹ سے چار وکٹیں حاصل کیں۔

2021-22 میں قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن میں، مہران نے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ 2021-22 میں، انہوں  نے پانچ میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

بعد ازاں وہ ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے اس سال کے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے گئے۔

انہوں نے 3.16 کے اکانومی ریٹ سے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ سے پہلے مہران نے 2021-22 کے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈیبیو کیا مہران کے لیے یہ ایک خوابیدہ ڈیبیو تھا، کیونکہ بائیں  ہاتھ کے کھلاڑی نے ناردرن کے لیے کھیلتے ہوئے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بلوچستان کے خلاف ڈرا میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر