
ہم آپ کو صرف تین اجزاء سے کیل مہاسوں کے علاج کا آسان طریقہ بتائیں گے جس کو آزماکرآپ اس مسئلے سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔
ایلوویرا جیل 1 کھانے کا چمچ
ہلدی چٹکی بھر
عرقِ گلاب آدھا چائے کا چمچ
ان تمام چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں، خشک ہوجائے تو سادہ پانی سے دھو لیں۔
یہ تمام اشیاء ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں اور اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ اس مسئلہ کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں۔
مہاسوں کی کیا وجو ہات ہو سکتی ہیں؟
جلد کے مسائل میں عموماً کچھ وجوہات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر پمپلز یا دانے یا مہاسے نکلتے ہیں، جن میں آئلی اسکن، جلد کے مردہ خلیات، مسام کا بند ہونا وغیرہ شامل ہیں۔
اسٹریس یا ذہنی دباؤ:
ذہنی دباؤ کی وجہ سے بھی ہماری جلد خراب ہوتی ہے ، کیونکہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہماری نیند خراب ہوتی ہے جس کا اثر ہماری اسکن پر پڑتا ہے۔
ہاضمے کی خرابی:
اگر آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے تو جلد کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ معدے اور پیٹ کے امراض میں جلد کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔
پسینہ:
اگر آپ کو بھی پسینہ ذیادہ آتا ہے تو بھی آپ کی جلد متاثر ہو سکتی ہے اور مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ پسینے سے جلد کا پی ایچ بیلنس بگڑ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News