Advertisement
Advertisement
Advertisement

وارم اپ میچ: افغانستان نے زمبابوے کو شکست دےدی

Now Reading:

وارم اپ میچ: افغانستان نے زمبابوے کو شکست دےدی

افغانستان اور زمبابوے کے درمیا ن وارم اپ میچ میں افغانستان نے با آسانی 68 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 81 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،عظمت اللہ عمرزئی 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،رحمان اللہ گرباز  32،نجیب اللہ زردان 29 جبکہ کپتان ہشمت اللہ شہیدی نے 34 رنز کی ننگ کھیلی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے  ٹونی منیونگا اور برینڈن مووتا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں  جبکہ وکٹر نیوچی اور ٹپیوا مفودزا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 45 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے اینوسینٹ  کائیا 53 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ریان برل 36،تفوادزوا   34،جوناتھن کیمپبیل17 جبکہ بریڈ ایوانس نے 10 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی،مجیب الرحمٰن اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یمین احمد زئی ،فرید احمد اور عظمت اللہ عمر زئی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر