Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامو فوبیا دنیا بھر میں اور بالخصوص بھارت میں بڑھ رہا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

اسلامو فوبیا دنیا بھر میں اور بالخصوص بھارت میں بڑھ رہا ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت نے خاموشی توڑ دی؛ سرپرائز اعلان کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا دنیا بھر میں اور بالخصوص بھارت میں بڑھ رہا ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر احسان مصطفیٰ یرادکل نے الوداعی ملاقات کی جس میں عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں قومیں مشترکہ سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار پر مبنی مثالی دوستانہ تعلقات کی حامل ہیں، امید ہے کہ باہمی طور پر فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات مستقبل میں بھی مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان نے دیگر مسلم ممالک کے ساتھ او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت مختلف فورمز پر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا، مشترکہ کاوشوں کی بدولت اقوام متحدہ نے 15 مارچ اسلاموفوبیا سے مقابلے کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا دنیا بھر میں اور بالخصوص بھارت میں بڑھ رہا ہے، ہندوستان میں تمام مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کوبلا خوف و خطر ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو مسمار کیا گیا، بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی علامتوں اور شخصیات کی توہین کی گئی۔

 صدر مملکت نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکی کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک غیرقانونی بھارتی زیرِتسلط جموں و کشمیر اور اقوام متحدہ کی تشکیل نو کے معاملے پر یکساں خیالات  کے حامل ہیں۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو اسلام آباد میں اپنی مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد دی اور پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں سفیر کے ذاتی کردار کو  بھی سراہا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر