Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودھ کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے، کونسا دودھ نیلا ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ جانئے

Now Reading:

دودھ کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے، کونسا دودھ نیلا ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ جانئے
Milk

دودھ کا سفید رنگ اس کی سب سے انفرادی خصوصیات میں سے ایک ہے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ دودھ سفید کیوں ہوتا ہے؟

اس کی سائنسی وجہ تو وہی ہے جو سفید رنگ کی ہے، لیکن اس کے کیمیائی مرکبات بھی اسے سفید بنانے میں اپنا کچھ کردار ادا کرتے ہیں۔

ہر ممالیہ اپنی زندگی کا آغاز بطور خوارک دودھ کے ذریعہ کرتا ہے، جس میں نشوونما اور غذائیت کے لیے درکار تمام ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

ماں کا دودھ نوزائیدہ کے لیے ہضم کرنے کے لیے بھی سب سے آسان ہے، پیدائش کے فوراً بعد چند قطرے بچے کو کئی خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

درحقیقت، ایک گلاس دودھ صرف بچوں کے لیے ہی فائدہ مند نہیں ہے، بالغ افراد بھی اس صحت بخش مشروب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس میں 5 فیصد لییکٹوز، 3.7 فیصد چکنائی اور 3.5 فیصد پروٹین کیسین اور کیلشیم کمپلیکس ہوتے ہیں جو ہماری اچھی صحت اور بیماریوں سے نمٹنے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

کارڈف یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر ایلوڈ کی سربراہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق، دودھ پینے سے دل اور فالج جیسی بیماریوں سے مرنے کے امکانات 15 سے 20 فیصد تک کم ہوتے ہیں۔

دودھ سفید کیوں ہوتا ہے؟

دودھ روشنی کی تمام ویو لینتھ (طول موج) کی عکاسی کرتا ہے اور اپنی عکاسی خصوصیات کی وجہ سے کوئی رنگ جذب نہیں کرتا۔

دودھ میں موجود ذرات جیسے کیسین، کیلشیم کمپلیکس اور چکنائی سب سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دودھ میں پانی کا مواد (87 فیصد تک) بھی بے رنگ ہوتا ہے، جو دودھ کو مجموعی طور پر روشنی کی عکاسی کرنے میں مدد دیتا ہے اور اسے ایک مبہم ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔

اگر یہ مالیکیول تمام رنگوں کو جذب کر لیتے تو دودھ سفید نہ ہوتا۔ تمام دودھ ‘خالص’ سفید رنگ کے نہیں ہوتے، ان میں موجود پروٹین اور چکنائی کی مقدار کے لحاظ سے کچھ کا عکس ہلکا پیلا یا نیلا ہوتا ہے۔

جب کیروٹین (چربی میں موجود حل پذیروٹامن جو گاجر جیسی سبزیوں میں بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے) کی موجودگی کم ہو تو دودھ میں ہلکا نیلا رنگ ہوتا ہے۔ اس نیلے رنگ کے اثر کو ٹنڈال ایفیکٹ بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisement

منطقی طور پر، کیروٹین کی سطح زیادہ ہونے پر دودھ زیادہ سفید (زرد مائل) عکس ظاہر کرے گا۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ گائے، بھینس، بکری کو کس قسم کی خوراک فراہم کی جاتی ہے۔

اور اب، ایک بونس سوال، کہ ‘کچھ پنیر سفید کیوں ہوتے ہیں؟’

پنیر کی قسمیں جیسے کاٹیج پنیر، فیٹا (دہی کا سفید پنیر)، بکری کا پنیر اور موزاریلا سفید دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ان میں پروٹین اور کیلشیم سمیت زیادہ تیزابیت والے اجزا موجود ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر