پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے وفد کی قیادت فہد البش کے درمیان ملاقات میں ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے وفد کی فہد الباش کی قیادت میں ملاقات
Advertisementوفد کا پنجاب میں زراعت، سوشل سیکٹر، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
@HamzaSS pic.twitter.com/2Wz8tfPmbk— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) June 22, 2022
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے زراعت، لائیو سٹاک اور سماجی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی ہے۔
اس دوران دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پائیدار اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا عہد کیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
