Advertisement
Advertisement
Advertisement

فولڈیبل فون کی دوڑ میں ہواوے سام سنگ کے تعاقب میں

Now Reading:

فولڈیبل فون کی دوڑ میں ہواوے سام سنگ کے تعاقب میں

سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں اس وقت فولڈایبل یا اسکرین کے ساتھ بند ہوجانے والے فون میں سام سنگ کا کوئی ثانی نہیں لیکن اس دوڑ میں اب ہواوے نے بھی جست لگائی ہے اور وہ گزشتہ برس ہی اس مارکیٹ کا بیس فیصد حصہ حاصل کرچکا ہے۔

دوسری دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ اور ہواوے، دونوں نے ہی سال 2019 میں اپنے اپنے فولڈیبل فون پیش کردیئے تھے۔ لیکن اس دوڑ میں سام سنگ نے واضح برتری حاصل کرلی تھی اور اب بھی وہ پہلے نمبر پر ہے تاہم ہواوے نے اپنے سخت حریف کو کچھ نہ کچھ سوچنے پر مجبور کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ہواوے کے فولڈ ہوجانے والے میٹ ایکس ٹو کی مارکیٹ 40  سے 50 فیصد تک تھی۔ لیکن جیسے ہی سام سنگ گیلکسی نے اپنے دو ماڈل پیش کئے ہواوے کا گراف تیزی سے نیچے گرا۔ تاہم کمپنی نے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

لیکن پھر گزشتہ برس کے آخری حصے یا تیسری سہ ماہی میں ہواوے پی 50 پاکٹ نے بڑی شان سے مارکیٹ میں قدم رکھا۔ یہ گیلکسی زیڈ فلپ تھری کاگویا جواب تھا۔ اس کے بعد ہواوے کے فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کی فروخت دوبارہ بڑھی اور اس کی گونج دنیا میں سنائی دی۔

اب دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہواوے کے فون کی پرواز جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر