
ہر انسان کی یہی خواہش ہے کہ وہ سداجواں نظر آئے تاہم ماہرین بھی صدیوں سے بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے پر تحقیق کر رہے ہیں تاکہ جلد پر جھریوں کوکم کر کے اسے دوبارہ جواں بنایا جاسکے۔
جلد کو جھریوں سے پاک کرنے کے لئے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی اس کی صحت اور صفائی کا خیال رکھنا بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے لئے بازار میں کئی طرح کی پروڈکٹس بھی دستیاب ہیں جو مہنگے ہونے کے ساتھ کئی طرح کے مضر کیمیکل سے تیار کی جاتی ہیں جو جلد پر نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
تاہم اس ضمن میں ناریل کے تیل اور سبز چائے سے بنا اسکرب حیرت انگیزطور پر کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ اس اسکرب کا استعمال جلد کو جھریوں سے پاک کر کے اس کی قدرتی دلکشی کو بڑھا دیتا ہے۔
ناریل کا تیل
جلد کو صحت مند رکھنے میں اس تیل کے بے شمار فائدے ہیں یہ وٹامن ای، ضروری فیٹی ایسڈزاور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت مند اور خوبصورت جلد کے لئے مفید تصور کئے جاتے ہیں۔
سبز چائے
سبز چائے اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت آزاد ریڈیکلز سے تحفظ دینے سوزش کم کرنے اور سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے میں مددفراہم کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات کے ساتھ سبز چائے جھریوں کو کم کرنے، کولیجن کوبہتر بنانے اور جلد کی قدرتی نمی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ جبکہ اس کی صفائی اور مؤسچرائزنگ فوائد جلد پر نکھار پیدا کرتے ہیں۔
چینی یا نمک
یہ دونوں بہترین ایکسفولیٹینگ ایجنٹ ہیں یہ جلد پر جمی چکنائی اور دھول کی تہہ کو صاف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اس طرح جلد صاف، چمکدار اورہموار دکھائی دیتی ہے۔
اسکرب بنانے کا طریقہ
ایک گرین ٹی کا بیگ، ایک کپ ناریل کا تیل، آدھا کپ چینی یا نمک، ایک چوتھائی کپ فلٹر کیا ہوا پانی، ایک چوتھائی چائے کا چمچ گرین ٹی پاؤڈر۔
ترکیب
ایک کپ پانی میں گرین ٹی بیگ ڈال کرچائے تیار کریں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
اب ایک پیالی میں ناریل کا تیل، چینی اور سبز چائے کا پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اب اس میں دو کھانے کے چمچ تیار سبز چائے کے شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔ اور اسے کسی جار میں محفوظ کر لیں۔
نہانے سے قبل اس اسکرب کا استعمال کریں اور پائیں جھریوں سے پاک شاداب جلد۔
نوٹ: ناریل کی ہلکی خوشبو اس اسکرب کے لئے موزوں ترین ہے جبکہ آپ کی جلد پر منحصر ہیں کہ آپ چینی یا نمک میں سے کسے استعمال کرتے ہیں۔ چینی چہرے کے لئے جبکہ جسم کے لئے نمک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News