
سیب اپنے غذائی اجزاء کے اعتبار سے ایک صحت بخش پھل ہے اسی لئے کہا جاتا ہے کہ روز ایک سیب کھانا آپ کو کئی بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں ۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے چھلکے بھی آپ کے لئے اتنے ہی فائدہ مند ہیں؟
سیب کے چھلکوں میں کئی طرح وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسمانی صحت کے ساتھ جلد کے لئے بھی انتہائی مفید ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے ساتھ وٹامن اے، بی اور سی کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد پر دھول مٹی اور چکنائی سے ہونے نقصان کودورکرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
یہاں پر سیب کے چھلکوں کو استعمال کرتے ہوئے چند فیس ماسک تیارکرنے کے طریقے بتائے جا رہے ہیں جو آپ کی جلد کی قدرتی چمک اور دلکشی کو بحال کرے گے۔
سیب کے چھلکے اور ٹماٹرکا فیس ماسک
اس ماسک کے استعمال سے آپ کی جلد صاف، ہموار ہوکر چمکنے لگے گی۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ ایک بہترین کلینزراور مؤسچرائیزر کے طور پر بھی کام کرے گا جو کھلے مسامات کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس ماسک کو بنانے کے لئے جو اجزاء دراکر ہیں ان میں ایک سرخ سیب کے چھلکے، ایک چھوٹا ٹماٹر اور دودھ۔
سیب کے چھلکے اور ٹماٹر کو بلینڈرمیں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، پھر اسے ایک پیالی میں نکال کر اس میں ایک کھانے کا چمچ دودھ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب اس ماسک کو چہرے اور گردن لگائیں، 20 منٹ کے بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں۔
سیب کے چھکلکوں کا پاؤڈراورچھاچھ سے بنا فیس ماسک
سیب کے چھلکے اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں پولی فینول ہوتے ہیں یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو فری ریڈیکلزکا مقابلہ کرتے ہیں الٹراوائلٹ سے بچاتے ہیں جو جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کے ظاہرہونے سے بھی روکتے ہیں۔
جبکہ سیب کے چھلکے میں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جلد کو قبل از وقت بڑھاپے کو روکنے میں مددفراہم کرتے ہیں اور جلد کی قدرتی چمک کو بھی بڑھاتے ہیں۔
اس ماسک کو تیار کرنے کے لئے تین کھانے کے چمچ چھاچھ، دو کھانے کے چمچ سیب کے چھلکے کا پاؤڈر چاہئے۔ اب ان اجزاء مکس کریں، چہرے اور گردن پر 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News