Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا اس لوگو میں موجود خاتون کے بارے میں آپ جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا اس لوگو میں موجود خاتون کے بارے میں آپ جانتے ہیں؟

ہالی ووڈ کی ہر فلم کے آغاز میں ایک خاتون کو مشعل تھامے دکھایا جاتا ہے۔

اس لوگو کو تیار کرنے کے لیے تصویر کو پلٹرز پرائز جیتنے والی امریکی فوٹوگرافر کیتھی اینڈرسن نے 1991 میں کھینچا تھا۔

اس لوگو کی تیاری کا آغاز 1989 میں ہوا جب سونی نے کولمبیا پکچرز کو خریدا اور  پرانے لوگو کو نئی شکل دینے کے لیے کولمبیا پکچرز نے ڈاک ٹکٹ ڈیزائن کرنے والے مائیکل ڈیاز کی خدمات حاصل کیں۔

مائیکل جے ڈیاز نے اپنی دوست فوٹوگرافر کیتھی اینڈرسن سے درخواست کی لیکن کیتھی کو اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ ان کا یہ فوٹوشوٹ دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گا۔

Advertisement

کیتھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مائیکل کے ذہن میں ایک خیال تھا اور میں نے اسے کامیاب بنانے کے لیے ایسا میٹریل تیار کیا جو ہر حصے کو جگمگانے کے ساتھ ماڈل کو نمایاں کرے۔

انہوں نے بتایا کہ ماڈل کا انتخاب اتفاقاً ہوا کیونکہ جینیفر جوزف نامی خاتون ماڈل نہیں تھیں اور مائیکل ڈیاز نے اچانک فوٹوگرافر کی ساتھی سے ماڈل بننے کی درخواست کی تھی جبکہ یہ فوٹو شوٹ ایک اپارٹمنٹ کے چھوٹے سے کمرے میں سادہ سامان کے ساتھ ہوا تھا۔

مائیکل ڈیاز اس تصویر کے لیے چند شیٹس اور ایک چھوٹے لیمپ کو لے کر پہنچے جس پر بلب لگا ہوا تھا اور دیکھنے میں کسی مشعل کی طرح نظر آتا تھا۔

پہلے کولمبیا پکچرز کے لوگو میں جس لوگو کو دکھایا جاتا تھا اس میں خاتون نے سفید لباس پر امریکی پرچم لپیٹا ہوا ہوتا تھا مگر مائیکل ڈیاز نے پرچم کو نیلے رنگ کے کپڑے سے بدل دیا۔

Advertisement

جینیفر جوزف کو جو لباس پہنایا گیا درحقیقت لباس تھا ہی نہیں بلکہ بستر کی ایک چادر تھی جسے بار بار ٹھیک کرنا پڑتا تھا اور شروع میں کیتھی نے پولورائیڈ کیمرے سے ٹیسٹ فوٹوز لیں جبکہ 4 گھنٹے میں جاکر فوٹو شوٹ مکمل ہوا۔

ماڈل تھک کر بیٹھ گئی تو وہ تصویر بھی کیتھی اینڈرسن نے لے لی تو اب جو تصویر آپ کے سامنے آتی ہے اس میں خاتون کے ہاتھ میں جو مشعل موجود ہے وہ درحقیقت ایک لیمپ تھا۔

مائیکل ڈیاز کے مطابق انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں ہونے والا فوٹوشوٹ سلور اسکرین کا حصہ بنے گا۔

واضح رہے کہ 1992 سے اس لوگو کو کولمبیا پکچرز کی جانب سے استعمال کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر