Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آئے ہیں کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے، تنویر الیاس

Now Reading:

عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آئے ہیں کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے، تنویر الیاس
سردار تنویرالیاس

تنویر الیاس نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آئے ہیں کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے نیشنل ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت فارغ ہونے والے ملازمین کے مسئلے کا نوٹس لے لیا۔

تنویر الیاس خان نے کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، اس پراجیکٹ کو نارمل میزانیہ پر لائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت میں آئے ہیں، کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے۔

تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرسے بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے سیاحت، کاٹیج انڈسٹری  اور دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس شعبہ کی ترقی کے لیے حکومت نئے منصوبے بھی شروع کریگی اور تمام طبی مراکز میں ڈاکٹرز کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ  ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین کی جانب سے مستقلی کے لیے ریاست بھر میں مظاہرے کیے جارہے تھے، اس سلسلہ میں ملازمین کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے خط کے ذریعے مستقل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی نارمل میزانیہ پر منتقلی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملازمین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اس فیصلے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم آزاد نے 1242 ملازمین کو مستقل کر کے سینکڑوں ملازمین کے ہزاروں اہلخانہ کا چولہا بھیجنے سے بچا لیا ہے۔

2007ء میں برطانیہ کے ایک ادارے کے تعاون سے پاکستان اور آزادکشمیر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے ادارہ قائم کیا ، اس پراجیکٹ میں 12 سو  سے زائد ملازمین  15 سال سے ایم این سی ایچ پروگرام کے تمام مراکز میں 24 گھنٹے خدمات دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین  کی مستقلی کے اقدام کو آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر