Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ پر نجی ایئرلائن کا مؤقف سامنے آگیا

Now Reading:

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ پر نجی ایئرلائن کا مؤقف سامنے آگیا
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی سے پشاور جانے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ خراب موسم کی خراب صورتحال کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا ہے جس پر نجی ایئرلائن کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

ترجمان ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ 9 جون کو پیش آیا جس کی اصل وجہ موسم کی خرابی تھی ۔

ترجمان نے بتایا ہے موسم خراب ہونے اور ایئر پیکٹس کی وجہ طیارے کو فضاء میں شدید جھٹکے لگے جس کے باعث مسافر سدید خوف کا شکار ہوگئے تھے۔

اس دوران مسافر کلمہ طیبہ کا وِرد اور توبہ استغفار کرتے رہے تاہم طیارہ  فضا میں کئی چکر لگانے کے بعد بحفاظت لینڈ ہونے میں کامیاب رہا۔

ترجمان کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث پرواز کو ایئر ٹریبیولس کا سامنا کرنا پڑا تاہم پرواز پی اے 602 کو کپتان نے بحفاظت لینڈ کیا۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ خراب موسم میں اس طرح واقعات ہونا نارمل ہیں تاہم پشاور کراچی کے درمیان مذکورہ پروازیں نارمل چل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ  نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 602 نے ہنگامی لینڈنگ کی، خوش قسمتی سے جہاز نے بحفاظت لینڈ کیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

جہاز کراچی سے پشاور آ رہا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے لینڈنگ سے قبل جہاز نے ہوا میں کئی چکر بھی کاٹے۔

ہنگامی لینڈنگ گزشتہ روز شام 05:31 بجے کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر