Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلباء ہیں جو ملک کے ہر علاقے سے آتے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلباء ہیں جو ملک کے ہر علاقے سے آتے ہیں، مریم اورنگزیب
قائد اعظم یونیورسٹی

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلباء ہیں جو ہر ثقافت اور ملک کے ہر علاقے سے آتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے قائد اعظم یونیورسٹی کی رینکنگ سیلیبریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی اصل طاقت یہاں کی اسٹوڈنٹ باڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف کلچر اور اقدار کو قائد اعظم یونیورسٹی جوڑتی ہے اور پورے پاکستان کا کلچر اور رنگ قائد اعظم یونیورسٹی میں ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان جو ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں وہ کوئی اور ڈیپارٹمنٹ نہیں سکھا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اچھی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور آئین کو تعلیمی اداروں میں لازمی پڑھایا جانا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل میں بہت  ہنر موجود ہے لیکن پاکستان مین اس قسم کے پلیٹ فارمز موجود نہیں ہیں کہ جس کی مدد سے ان کے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جائینگے جس کی مدد سے نئی نسل کے لئے اس جدید دنیا کے ساتھ  چلنا آسان ہوجائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر