Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری خدمات حاصل نہ کرنے کا شکوہ  پی سی بی سے کریں:وسیم اکرم

Now Reading:

میری خدمات حاصل نہ کرنے کا شکوہ  پی سی بی سے کریں:وسیم اکرم

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورؑڈ(پی سی بی) نے ان کی خدمات کے لیے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پی سی بی سے پوچھنا چاہیے کہ میری خدمات کیوں نہیں لی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے ایک طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی اور پاکستانی ہونے کے ناطے میں کسی بھی وقت اپنے ملک کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔

وسیم اکرم سے پاکستان کرکٹ کی تنزلی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس تاثرکی نفی کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وسیم اکرم نے صحافی سے کہا کہ کیا تم چاند پر رہ رہے ہو؟پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، آپ کس تنزلی کی بات کر رہے ہیں؟ گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 300پلس کا تعاقب کیا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف اپنی آخری سیریز  بھی جیتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر