
ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا موجودہ بجٹ خوش اسلوبی سے پیش کیا گیا۔
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا مالی سال 2022,23 بجٹ پیش کیا گیا، موجودہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا موجودہ بجٹ خوش اسلوبی سے پیش کیا گیا، حکومت کی کوشش ہے عوام کو سہولت فراہم کرنا، بلوچستان پاکستان کا اہم حصہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو اعتماد میں لےکر موجودہ بجٹ پیش کیا۔
فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا بجٹ پیش کیا گیا، پاکستان کی ساخت کو مضبوط کرنا ہے تو بلوچستان پر زیادہ توجہ دینا ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News