Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،سعد رفیق

Now Reading:

مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

 وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی صدارت لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ہوابازی نے پرندوں سے نمٹنے کے لئے سی اے اے کو فوری  اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے

انہوں نے کہا کہ برڈ ہٹ کے لئے فوری لائحہ عمل وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے، مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موم سون کے سیںزن میں زمین سے نکلنے والے حشرات الارض کے خاتمے کے لیے خصوصی کیمیکل کا استعمال کیا جائے۔

وزیر ہوابازی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں پرندوں سے بچاؤ کے لئے رائج جدید ترین ٹیکنالوجی کو پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی رائج کیا جائے گا۔

Advertisement

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور اور کراچی ایئر پورٹ کے گردو نواح میں آبادیوں میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے سولڈ ویسٹ انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام الناس کی آگاہی الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا مہم بھی فوری طور پر شروع کی جائے۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ فجر سے طلوع آفتاب کے دوران پروازوں کے نظام الاوقات میں ردو بدل کے لئے ایئر لائنز انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

 اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ، سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ انتظامیہ، ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر