Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، پارٹی کی شدید مذمت

Now Reading:

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، پارٹی کی شدید مذمت
تحریکِ انصاف کے رہنما

پاکستان تحریک انصاف کے اہم اور سینیئر رہنماؤں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے پر پارٹی کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی علم میں آیا ہے محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت درجنوں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کیلئے وارنٹ لئے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا رہا ہے یہاں اس کے بزنس پارٹنر تحریک انصاف کے رہنماؤں پر دہشت گردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں۔

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو تحریک انصاف کے کارکنان کا ریڈ زون آنا بہت برا لگتا ہے لیکن کارکنان پر وحشیانہ تشدد، جعلی دہشت گردی کے پرچے ”معمول کی کارروائی“ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیں ہم حکومت کے اس بیہودہ روش کی سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ جدوجہد جاری ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی  خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جس کے لئے پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی۔

بعداز سماعت پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود ،حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر