
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری آج دو روزہ دورے پر ایران پہنچیں گے۔
اس دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔
At invitation of 🇮🇷 FM @Amirabdolahian, 🇵🇰 FM @BBhuttoZardari has departed for his first official visit to #Iran.
Advertisement➖During the visit, he will hold del level talks, call on Prez & meet other dignitaries.
📌 This year,🇵🇰🇮🇷 are celebrating 75 years of establishment of dip ties. pic.twitter.com/wIGPyAKuFt
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) June 14, 2022
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری مشہد کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے ساتھ سرحد پر سستے بازار، بذریعہ ٹرین اور سڑک رابطے اور زائرین کے لئے سہولیات کے ایشوز کو بھی اٹھائیں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایرانی حکام کے ساتھ افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات کریں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی حکام کے درمیان اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی مکالمہ ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے ہم منصب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News