
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکار ، گلوکار، ماڈل اور سماجی کارکن علی ظفرموجودہ ملکی صورتحال میں پاکستانی سیاستدانوں کے لئے ایک آسان حل لے کرآئے ہیں۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا سیاست دانوں کو عاجزانہ مشورہ ہے کہ وہ اپنی دولت میں سے پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں۔
علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے تعریف کی اور اسے بہترین مشورہ قرار دیا جب کہ بعض صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ کام پہلے گھر سے شروع کیا جاتا ہے۔
My humble advice to political leaders. Donate 5 percent of your wealth to Pakistan to inspire the nation to come forward and do the same. Lead by example. #justathought
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 25, 2022
علی ظفرکے مطابق سیاستدان ایسا کریں تاکہ قوم بھی اس اقدام سے متاثر ہو کران کے نقش قدم پرچلتے ہوئے یہی کرے۔
ایک اور اپنی ٹوئٹ میں گلوکار کا کہنا تھا کہ ’خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کرنا چھوڑدیں اور ایک دوسرے کی ذاتی کردارکشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام ترقوت کا استعمال کریں، دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اورہم زمین پر فساد کررہے ہیں۔
خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کرنا چھور دیں اور ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں۔ دنیاں مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد۔ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں نہیں تو
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 1, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News