Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بریت کی درخواستوں پرفیصلہ رکوانے کی استدعا

Now Reading:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بریت کی درخواستوں پرفیصلہ رکوانے کی استدعا
سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورہائیکورٹ

عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عوامی تحریک کے جواد حامد کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ بریت کی درخواستوں کی منتقلی کیلئے مزید دستاویزات منسلک کرنی ہیں۔

وکیل پاکستان عوامی تحریک نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ دستاویزات منسلک کرنے کیلئے مہلت ددے دیں جس پر عدالت نے کہا کہ آپ پریشان کیوں نظرآ رہے ہیں؟ نارمل ہو کر بتائیں کہ یہ کیس کیا ہے۔

وکیل جواد حامد نے کہا کہ مزید دستاویزات ریکارڈ پرآ جائیں، پھرعدالت کی معاونت کردوں گا۔ ٹرائل کورٹ کے جج اعجازبٹرآئندہ چند دنوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ کے جج اعجاز بٹر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ ٹرائل کورٹ کے جج اوپن کورٹ میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے سے متعلق ریمارکس دے رہے ہیں۔

Advertisement

وکیل عوامی تحریک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے قبل جج کا بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے پرزورملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔ عدالتی روایات کے مطابق کسی جج کو ریٹائرمنٹ سے قبل فائنل فیصلے نہیں کرنے چاہیئں۔ لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ٹرائل کورٹ کو بریت کی درخواستوں پر فیصلے سے روکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر