
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بادل برسنے کی پیشگوئی
شہر کراچی میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوارہوگیا ہے جبکہ دن میں ہلکی بارش اور بوندا۔باندی کا امکان ہے۔
اس حوالے سےمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رم جھم کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔
بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی شہر کا موسم آج ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا جس دوران درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا 35 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
خیال رہے کہ شہر کراچی میں 25 جون سے شہر میں مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News