Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کا بڑا جھٹکا

Now Reading:

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کا بڑا جھٹکا

بنگلہ دیشی بلے باز یاسر علی کمر کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاسرعلی انٹیگا میں کرکٹ ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن انجری کا شکار ہوئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ بعد کے ایم آر آئی اسکین سے ہاسر علی کی  ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کا انکشاف ہوا۔

ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام نے کہا کہ اس طرح کی انجری سے صحت یاب ہونے میں تقریباً دو سے تین ہفتے لگتے ہیں،اس لیے وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

یاسرعلی ویسٹ انڈیز میں ٹیم کے ساتھ رہیں گے کیونکہ وہ بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی اسکواڈ کے رکن بھی ہیں۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے اینٹیگا میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جون سے سینٹ لوشیا میں شروع ہوگا۔

بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے بعد دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔

پہلے دو ٹی ٹوئنٹی 2 اور 3 جولائی کو ڈومینیکا میں ہوں گے جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 7 جولائی کو گیانا میں ہوگا۔

گیانا 10، 13 اور 16 جولائی کو تین ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر