Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ الیکشن میں عوام کی اُمیدوں کا محور تحریک لبیک پاکستان ہو گی، سعد حسین رضوی

Now Reading:

آئندہ الیکشن میں عوام کی اُمیدوں کا محور تحریک لبیک پاکستان ہو گی، سعد حسین رضوی
سعد رضوی

سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام کی اُمیدوں کا محور تحریک لبیک پاکستان ہو گی۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کی مشکلات و پریشانی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ خوردنی اشیاء کی قلت اور مہنگائی دن بدن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے غریبوں کا خون تک نچوڑ لیا ہے، ایک دوسرے پر سبقت کی دوڑ میں ہر شخص اپنے مفاد کی خاطراپنی ضروریات کی تکمیل کے حصول کے لئے انسانی قدروں کو پامال کر رہا ہے۔

   سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام کی اُمیدوں کا محور تحریک لبیک پاکستان ہو گی، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی تینوں جماعتیں آئی ایم ایف کی غلامی میں ایک پیج پر ہیں۔

امیر تحریک لبیک پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی طرز عمل سے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے، پاکستان کی عوام کی خوشخالی، فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دن رات ایک کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ اور عام آدمی کی بنیادی ضرورتوں کو اولین ترجیح رکھیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دم لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر