Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک گوادر کے مسائل حل نہیں ہوتے ملک کی ترقی بے معنی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

جب تک گوادر کے مسائل حل نہیں ہوتے ملک کی ترقی بے معنی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اس وقت تک بے معنی ہے کہ جب تک گوادر اور بلوچستان کے مسائل حل نہ ہوجائیں۔

گوادر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ گوادر کے دوران بلوچستان اور گوادر کے منصوبوں کا جائزہ لیا ہے اور خواہش ہے کہ یہاں کی عوام کو ان منصوبوں سے فائدہ ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں ماہی گیروں نے اپنے مسائل سے ہمیں آگاہ کیا ہے، انہیں کشتیوں کے لئے انجن فراہم کیے جائینگے جس کی تقسیم کے بعد مینٹننس کی ذمہ داری کمپنی کی ہوگی اور 2 ہزار کشتیوں کے انجن کی تقسیم میرٹ پر ہوگی اور یہ عمل 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ہے اور 100 میگا واٹ کا کام جلد مکمل کرلیا جائیگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں پانی کے پرانے پائپس تبدیل کردیئے جائیں گے اور یہ کام رواں سال ماہ ستمبر تک مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد پانی کی مستقل فراہمی شروع ہوجائیگی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ بلوچستان کے لئے بجٹ میں 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور یہاں کی عوام کے لئے ترقی کی سوچ اور بجٹ متخص کرنا ان پر احسان نہیں ان کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر یونیورسٹی پی ایس ڈی پی میں آچکی ہے اور اس کی تعمیر کا کام بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے جس نے گوادر کے شہریوں کو 3 ہزار 700 سولر پینلز فراہم کیے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر