Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت علی وزیر کا آئینی حق ہے، رضا ربانی

Now Reading:

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت علی وزیر کا آئینی حق ہے، رضا ربانی

رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت علی وزیر کا آئینی حق ہے۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اپیل کی ہے کہ ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

رضا ربانی نے کہا کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ وہ بجٹ اجلاس میں اپنے حلقے کی نمائندگی کر سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی وزیر 15 ماہ سے زائد عرصے سے زیرِ حراست ہیں، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت علی وزیر کا آئینی حق ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی اسمبلی کے رول 108 اور سینیٹ کے رول 84 کا تحفظ کیا، ان رولز پر عمل درآمد نہ کرنا علاقے کے عوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا تشخص اور اتھارٹی کو روندا گیا اور اب یہ ایک خالی عمارت ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ادارے کو دوبارہ تعمیر کرنا ہوگا جبکہ پارلیمنٹ اور اس کے پریزائیڈنگ افسران کی اتھارٹی کو بحال کرنا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے مزید کہا کہ چیئرمین اور اسپیکر مشترکہ طور پر پارلیمنٹ کے آئین کے تحت حقیقی مقام دلوائیں اور اسپیکر بطور ایوان کے کسٹوڈین کے اپنی اتھارٹی منوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر