
برازیل کی قومی مواصلاتی کمپنی نے ملک بھرمیں فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کے لیے ایک ہی چارجنگ کیبل رکھنے کی تجویزپیش کردی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی ( انا ٹیل) نے یوایس بی ٹائپ سی چارجر کومعیاربنانے کے لیے عوامی رائے مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اینڈروئیڈ 13 کی اہم اپ ڈیٹ جاری کردی
یورپی یونین نے اس ماہ کی ابتدا میں ہی موبائل فونز، ٹیبلیٹس، ہیڈ فونزاورکیمروں کے لیے یکساں چارجنگ پورٹ رکھنے کے قانون کو حتمی شکل دے دی ہے۔
تاہم، اناٹیل کی یہ نئی تجویزصرف اسمارٹ فونز کے لیے دی گئی ہے۔ اس قانون سازی سےامریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کا آئی فون متاثرہوگا کیوں کہ ایپل ابھی تک یوایس بی ٹائپ سی کے بجائے پرائیریٹی پورٹ استعمال کررہی ہے۔
آئی فون کے تمام ماڈلزلائٹننگ کیبل سے جب کہ اینڈروئیڈ ڈیوائسزچارجنگ کے لیے یوایس بی ٹائپ سی کنیکٹرزاستعمال کرتی ہیں۔
اس ضمن میں انا ٹیل نے رواں ہفتے ہی عوامی رائے شماری کا آغازکیا ہے تاکہ برزایل میں اسمارٹ فون چارجرزکے لیے ایک جیسا معیاررکھنے کے لیے حکم کی تکیمل کی جاسکے۔
برازیل کے ٹیلی کام ریگولیٹرزکی تجویزیورپی پارلیمنٹ کے حالیہ پراجیکٹ کے تناظرمیں پیش کی گئی ہے جس کے ذریعے ملک بھرمیں کیبل چارجنگ انٹرفیس کویوایس بی ٹائپ سی کے معیارسے ہم آہنگ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News