
راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پچھلے چار سال میں ہمارے سفارتخانوں نے کشمیر پر متحرک کردارادا نہیں کیا۔
سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آل پارٹیزکشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ذمہ داری سے کہتا ہوں پچھلے چار سال میں ہمارے سفارتخانوں نے کشمیر پر متحرک کردارادا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 35اے کے بارے میں کھل کر بات کرنی چاہیے، ہمیں زمینی حقائق پر بات کرنی چاہیے، بھارت کی معیشت اور پاکستان کی معیشت کا موازنہ ضرور کرنا چاہیے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یو اے ای سے بات کی جائے کہ وہ بھارتی ظلم کے شکار مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری نہ کرے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور قیادت سے ملاقات کی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملکر کشمیر پر روڈ میپ بنانے کا کہا، ہم نے شاہ محمود قریشی کو تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے گیارہ نکات پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان گیارہ نکات پر وزیر اعظم سے ملاقات کا انتظار ہی کرتے رہ گئے، پاکستانی پاکستان کو دھوکہ دے سکتا ہے، کوئی کشمیری پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں اگر خفیہ رائے دہی ہوتو عمر عبد اللہ بھی پاکستان کو ووٹ دیں گے، مجھے بتایا جائے کہ اگر بھارت لاہور پر حملہ کردے تو آپ لڑیں گے؟
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی کوئی چار دیواری اور عزت محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سزا عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم میں کشمیری اپنے شہداء کی تدفین کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News