Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلاسٹک بیگ پر پابندی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارروائی کے دوران تھیلیوں کی بڑی تعداد ضبط

Now Reading:

پلاسٹک بیگ پر پابندی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارروائی کے دوران تھیلیوں کی بڑی تعداد ضبط
پلاسٹک بیگ

کراچی میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے احکامات کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس دوران پلاسٹک تھیلیوں کی بڑی تعداد ضبط کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی میں بارش کے دوران آب و نکاسی کے بہتر اقدامات کی صورت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

مرتضیٰ وہاب کے ان احکامات کو  یقینی بنانے کے لئے سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کا ضلع جنوبی کی مختلف مارکیٹوں میں پلاسٹک تھیلیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس دوران مختلف دکانوں سے ہزاروں کی تعداد میں پلاسٹک کی تھیلیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

مارکیٹ کے دکانداروں کو سئینر ڈائریکٹر نے انتباہ بھی کیا کہ اب اگر ان کی دوکانوں میں شاپنگ بیگ پائے گے تو دوکانوں کو سیل بھی کیا جائے گا  اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کے بعد کراچی کے تمام نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے تاکہ بارشوں کے دوران صورتحال سے بہتر انداز  میں نمٹا جاسکے۔

اس حوالے سے تمام تر اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ آب و نکاسی کے عمل میں سب سے زیادہ پلاسٹک کے بیگ ہی رکاوٹ بنتے لہٰذا فی الفور طور پر ان کے استعمال پر روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر