بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔
جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی ۔ابھی تکIMFکا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 29, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے، لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے خوفناک انکشاف کردیا۔
سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320روپے تک پہنچانے والی ہے اور گیس کی قیمت میں مزید 4 گنا اضافہ کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج حکومت گیس بھی غریبوں کیلئے مہنگی کرنے جارہی ہے ، حکومت نے مہنگائی کرکے صرف غریبوں کی کمر توڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں مسلم لیگ (ن) نے بجلی کے بدترین معاہدے کئے اور ہمیں بجلی نہ استعمال کرنے پر بھی ادائیگیاں کرنا پڑتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
