Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی فیصلے کے بعد دعا زہرہ شوہر ظہیر کے ساتھ پہلی بار منظرعام پر، حیران کن انکشافات

Now Reading:

عدالتی فیصلے کے بعد دعا زہرہ شوہر ظہیر کے ساتھ پہلی بار منظرعام پر، حیران کن انکشافات
Dua Zaheer

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ بازیابی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے شوہر ظہیر احمد کے ہمراہ منظرِعام پر آئی ہیں اور دونوں کا خصوصی انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

انٹرویو میں دعا زہرہ اور ظہیر نے کئی انکشافات کیے، دعا کا کہنا تھا کہ تین سال قبل PUBG گیم کھیلتے ہوئے ان کی ملاقات اپنے شوہر ظہیر سے ہوئی۔

دورانِ انٹرویو ظہیر احمد نے میزبان کے سوال کے جواب میں اپنی اہلیت اور کمائی کے بارے میں بتایا۔

ظہیر کا کہنا تھا کہ “میں نے حال ہی میں پنجاب سے FSC پری میڈیکل کیا ہے۔ میں موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، میں آئی فونز کی مرمت کرتا ہوں اور ان کی خرید و فروخت کرتا ہوں۔”

انٹرویو کے دوران ظہیر کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق وہ 80 سے 90 ہزار ماہانہ کماتے ہیں۔

Advertisement

ظہیر احمد نے شادی کے بعد پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب دیکھ رہے تھے کہ ہمارے بارے میں کیا کہا گیا اور جب ہم دیکھتے کہ جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں ایسا کچھ نہیں تو ہم ہنستے۔

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ بات نہیں کرتا اور ویسے بھی جب ہم عدالت میں پیش ہوئے تو وکیل نے ہمیں میڈیا سے بات کرنے اور کچھ بھی کہنے سے منع کر دیا تھا۔

ظہیر کا مزید کہنا تھا کہ شروع میں ہماری ملاقات PUBG پر ہوئی اور پھر بات چیت شروع ہوئی لیکن اس کے بعد دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگا دی، پھر ہم نے الگ الگ کھیلوں میں بات کرنا شروع کی اور ہم 3 سال 4 ماہ تک رشتہ میں رہے۔

اپنے والدین کے لیے پیغام میں دعا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلامی قوانین کے مطابق شادی کی ہے لیکن اگر ان کے والدین اب بھی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی ہے تو انہیں افسوس ہے۔

17 سالہ دعا کا کہنا تھا کہ میں ان سے سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ مجھے اور ظہیر کو بڑے دل کے ساتھ قبول کریں۔ میں جانتی ہوں کہ وہ دکھ سے گزرے ہیں اور مجھے بھی گزارا ہے لیکن میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ ہمیں قبول کریں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے والد مہدی کاظمی ان کی شادی اپنے بھتیجے (اپنے بھائی کے بیٹے) زین العابدین سے کرنا چاہتے تھے تاکہ وہ “پلاٹ” حاصل کر سکیں جس پر ان کا اپنے بھائی کے ساتھ جھگڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر