
سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن بجٹ پیش ہوا تو اسلم بھوتانی کی اسکیمز نہیں شامل تھیں، کچھ اسکیمز بی این پی کی بھی شامل نہیں ہوئیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے لاہور جانے سے پہلے ان سے کمٹمنٹ کی گئی تھی اس پر عمل کریں گے، خالد مگسی صاحب کو ایک بڑی وزارت آفر کی گئی انہوں نے خود نہیں لی، اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اکثریت اس وقت ایوان میں موجود ہے اور اقلیت باہر بیٹھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو کشمیر یا فلسطین میں مظالم کیوں نظر نہیں آتے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں، سابق حکومت نے ناصرف ملک کے اندر لوگوں کو تقسیم کیا بلکہ اورسیز پاکستانیوں کو بھی تقسیم کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا، اتنا بہادر ہے کہ ضمانت ملنے تک کے پی کے سے باہر نہیں نکلا، ہم نے کسی مخالفین کے خلاف قومی اداروں کو استعمال نہیں کیا۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ عدالتوں میں آج بھی پیش ہورہے ہیں، عمران خان کی آج بھی ویڈیو لنک پرعدالتوں میں جرح ہوتی ہے، کیا مسلمانوں کی دنیا میں کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا فلسطین اور کشمیر کے انسانی حقوق پر آواز اٹھائی جارہی ہے، کینیڈا کی انٹرنل صورتحال کی میرے پاس تفصیلات ہیں، کینیڈا کے ساتھ اچھے تعلقات کے باعث اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے پاکستان کے اداروں پر حملے کروائے جارہے ہیں، عمران خان نے چار سال میں انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی کی 75 سال میں نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News