
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت عسکری شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آرمی چیف کا قصر اسلام پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں دونوں کے درمیان اہم ملاقات میں باہمی امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تنفيذاً لأمر #خادم_الحرمين_الشريفين، سمو #ولي_العهد يقلد قائد جيش #باكستان وسام الملك عبدالعزيز من الدرجة الممتازة، تقديرا لجهوده المميزة في توطيد وتعزيز أواصر الصداقة والتعاون المشترك وتطوير العلاقات السعودية الباكستانية.https://t.co/DiGZrCvnxi#واس pic.twitter.com/oBwcXfMxgx
Advertisement— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 26, 2022
اس کے علاوہ ملاقات میں عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیز میڈل کے اعزاز سے بھی نوازا۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News