Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے گلے ہیں مگر وہ اسمبلی کے فورم پر ہم نہیں کریں گے، مولانا اسعد محمود

Now Reading:

ہمارے گلے ہیں مگر وہ اسمبلی کے فورم پر ہم نہیں کریں گے، مولانا اسعد محمود

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہمارے گلے ہیں مگر وہ اسمبلی کے فورم پر ہم نہیں کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم نے جس صبر کا مظاہرہ کیا مجھے یقین ہے پاکستان اس بحران سے نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روشن مستقبل کیطرف گامزن ہوگا، کون نہیں چاہتا ہمارے فیصلے مقبول ہوں، ہم پاکستان میں حالات کی پیداوار جماعت نہیں بلکہ ہم سیاسی جدوجہد میں سوسال پورے کر چکے ہیں۔

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم نے اس حکومت کا تختہ الٹا جو دھاندلی کرکے ایوان میں آئی، اگر انتخابی عمل میں کہیں بھی دھاندلی ہوگی جے یوآئی اسکا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ کوئی پاکستانی اس ملک میں بے یارومددگار نہیں، انتخابی عمل کی اصلاحات ضروری ہیں، ہمارے گلے ہیں مگر وہ اسمبلی کے فورم پر ہم نہیں کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ سے الیکشن جیتیں تو ہم پردھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، دھاندلی میں ہمارا کوئی بندہ ملوث ہوا تو میں خود اسے پکڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ الزامات لگائیں گے تو اصل دھاندلی پر بھی کوئی نہیں بولے گا، سندھ بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی جا رہی تھی، بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے والوں کوعوام کیوں ووٹ دے گی؟

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ادارےغیرسیاسی رہے، اداروں نے مداخلت نہ کی تو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی، مناسب ہوتا بلدیاتی الیکشن سندھ  کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھاتے۔

 وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کو معلوم ہے ادارے نیوٹرل ہوئے توانکی ضمانت ضبط ہو جائے گی، سندھ میں ایسی کٹھ پتلیاں ہیں جنہیں آمرانہ دورمیں کھڑا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی شکایت ہے اداروں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے، صاف شفاف الیکشن کرانے کی تحریک ہم نے شروع کی تھی، عمران خان صاف و شفاف الیکشن سے نہیں جیت سکتے۔

 بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو ٹائیگر فورس بن کر کام کرنے کی تحریک چلا رہے ہیں، دھاندلی ہمیشہ پیپلزپارٹی کوروکنے کیلئے کی گئی، دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی کو حکومت کا موقع ملا۔

Advertisement

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر