
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کو نہ ہم معاف کریں گے نہ عوام۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مریم صفدر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ نانی صبح دوپہر شام صرف بغض عمران میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹی نانی، ابا جی، چاچاجی اور 14 پارٹیوں کو رلا بھی رہا اور گھسیٹ بھی رہا، فتنہ نانی نیب کی ترمیم سےچور ٹبرکو فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، علی بابا چالیس چوروں کوجیل میں پھینکیں گے۔
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ احتساب سے ڈر کر عمران حکومت گرانے پر، ملک تباہ کرنے پر امریکی، اسرائیلی اور بھارتی کٹھ پتلیوں کو نہ ہم معاف کریں گے نہ عوام۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ جھوٹی نانی کل تک کہتی عمران خان نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی جس وجہ سے پیٹرول مہنگا ہو رہا ہے، آج بھکاری چاچو کہہ رہا آئی ایم ایف ڈیل کا تیل کی قیمتوں سے کوئی واسطہ نہیں، سارا ٹبر پیدائشی جھوٹا اور کرپٹ ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے، عمران خان کا چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر انہیں دھول چاٹنا پڑ رہی ہے، سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے، عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل ختم ہے۔
مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان روئے نہ تو کیا کرے، میڈیا پرعمران خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News