Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیجنگ میں کورونا پابندیوں میں بتدریج کمی

Now Reading:

بیجنگ میں کورونا پابندیوں میں بتدریج کمی

چین نے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا پابندیوں میں کمی کر دی ہے، جس کے تحت اب ریستوران میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بیجنگ میں بلدیاتی حکام نے آج سے انسدادِ کورونا وائرس پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، جس سے لگ بھگ ایک ماہ کے عرصے میں پہلی بار ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کا عمل بحال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

چینی دارالحکومت میں اپریل کے آخر میں نئے مصدقہ متاثرین کی یومیہ تعداد میں اضافے کے بعد ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ مئی میں کئی روز تک یومیہ تقریباً 50 نئے متاثرین کی اطلاع دی گئی۔

شہر کے حکام نے کچھ علاقوں کے علاوہ، پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں نئے متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

بلدیاتی حکام بیجنگ کے بیشتر علاقوں میں دفتری ملازمین کو گھروں کے بجائے دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

Advertisement

سیاحتی مقامات، تفریحی باغات، فلم تھیٹرز اور دیگر مقامات کو وہاں آنے والے افراد کی تعداد کی مقررہ حد کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

حکام آئندہ ہفتے سے پرائمری، جونیئر ہائی اور دیگر اسکولوں میں آن لائن اسباق ختم کرنے اور بچوں کو براہِ راست کلاسوں میں مرحلہ وار لوٹنے کا کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حکام کو توقع ہے کہ سخت پابندیوں میں نرمی سے بیجنگ کی معیشت بحال ہوگی جو سست روی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر