
بچپن میں لوڈشیڈنگ کے دوران جب تمام دوست یا کزنز آپس میں بیٹھتے تھے تو ہمارا سب سے پسندیدہ موضوع ہوتا تھا بھوتوں کی کہانیاں، کیونکہ یہ ایسے قصے ہیں جن کو سننے کے بعد رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور ایک عجیب سا احساس ہوتا ہے۔
دنیا میں کئی لوگ ایسے ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے کسی نہ کسی موقع پر بھوتوں کو دیکھا ہے، حالانکہ بھوت پریت جیسی کوئی شے وجود نہیں رکھتی۔ لیکن جنات طاور شیاطین کا وجود حقیقی ہے۔
انہی جنات اور شیاطین کی وجہ سے وقوع پذیر ہونے والے پراسرار حادثات اور واقعات کو لوگ اکثر بھوت پریت کا کارنامہ قرار دیتے ہیں۔
اللہ کی یہ مخلوقات دنیا میں وجود رکھتی ہیں اور ان کی اپنی بستیاں اور رہائشی مقامات بھی ہیں جہاں وہ بسیرا کرتے ہیں۔ ایسے مقامات کو آسیب زدہ کہا جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو دنیا کے 10 خوفناک اور آسیب زدہ مقامات کے بارے میں بتائیں گے۔
The Myrtles St. Francisville
امریکی ریاست کے لوزیانا میں ‘دی مرٹلس سینٹ فرانسس وِل’ کو آسب زدہ مانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں مبینہ طور پر یہاں 10 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
عمارت کے برآمدے میں اکثر دو بچوں کی روحیں دیکھے جانے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔
Singapore: Bishan MRT station
سنگاپور کا بشن ایم آر ٹی اسٹیشن بی شیو ٹینگ قبرستان پر قائم ہے۔ 1987 میں جب یہ اسٹیشن کھلا، تب سے یہاں پراسرار واقعات پیش آنے لگے تھے۔
کچھ خواتین نے نادیدہ ہاتھوں سے پکڑے جانے کی بات کی، کچھ نے سر کٹے کو بھی دیکھا۔ سب سے خوفناک واقعہ اس وقت ہوا جب لوگوں نے ٹرین کی چھت پر کسی کے چلنے کی آواز سنی۔
Romania: Lulia Hasdeu Castle
رومانیہ کا لولیا ہاسڈو ہاؤس بھی آسیب زدہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ لولیا نامی لڑکی کے والد نے بیٹی کی موت کے بعد اس کی یاد میں یہ عمارت تعمیر کرائی تھی۔
لوگ کہتے ہیں کہ یہاں وہ اپنی بیٹی کی روح سے باتیں کیا کرتے تھے۔ یہ رومانیہ میں سب سے زیادہ آسیب زدہ عمارت قرار دی جاتی ہے۔
Suicide Forest
جاپان میں ماؤنٹ فیوجی کےفُٹ ہلز میں واقع اوکیگھرا کا یہ جنگل دنیا میں Suicide Forest (خودکشی کا جنگل) کے نام سے مشہور ہے۔ ہر سال یہاں سیکڑوں لوگ خودکشی کے لیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی روحیں یہاں رہتی ہیں۔
Manilla Film Center
فلپائن کے منیلا فلم سینٹر کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ بھی آسیب زدہ ہے۔ فلم سینٹر کی تعمیر کے دوران کئی مزدور جان سے گئے۔ کتے ہیں کہ ان مزدوروں کی روحیں یہاں اب بھی بھٹکتی ہیں۔
Château de Châteaubriant
فرانس کے “شاتو دے شاتوبراں” محل میں شک کی بنا پر ایک خاتون کو اس کے شوہر نے زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔ اس عورت کی روح یہاں بھٹکتی رہتی ہے اور لوگوں نے اسے کئی بار دیکھنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
Ghost Hall
برطانیہ کا ارنہم ہال گھوسٹ ہال کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس میں برطانیہ کی پہلی وزیر اعظم کی بہن ڈوروتھی والپول کی روح بھٹکتی ہے۔ ڈوروتھی والپول کو عاشقی کی وجہ سے اس ہال میں قید کیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہو گئی تھی۔
Beechworth Asylum
آسٹریلیا کے وکٹوریا میں واقع بیچ ورتھ پاگل خانہ 1867 سے 1995 تک ایک مینٹل اسپتال تھا۔ یہاں 1200 مریضوں کے رہنے کا انتظام تھا۔ اس پاگل خانے کی 130 سالہ تاریخ میں یہاں 9000 مریض مر چکے ہیں۔ اور کہا جاتا ہے کہ ان کی روحوں کی وجہ سے لوگ یہاں جانے سے ڈرتے ہیں۔
Doll Island
“گڑیاؤں کا جزیرہ” میکسیکو میں 17 میل کے فاصلے پر واقع ایک منفرد جزیرہ ہے۔ اس جزیرے میں ہزاروں ٹوٹی پھوٹی گڑیا لٹکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے یہ کافی خوفناک منظر پیش کرتا ہے۔
اس جزیرے پر رات کو کوئی نہیں ٹھہرتا، یہ ویران ہو جاتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان گڑیاؤں میں روحیں بسی ہیں، اسی لیے یہاں رات کو عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
Bhangarh Fort
بھارتی ریاست راجستھان کے الور ضلع میں واقع بھانگڑھ قلعہ کو بھارت میں سب سے زیادہ آسیب زدہ قلعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
دن کے وقت یہاں سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے لیکن شام ہوتے ہی یہاں خاموشی چھا جاتی ہے۔ یہاں تک کہ حکومت نے بھی رات کے وقت یہاں کسی بھی انسان کے رکنے اور جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News