بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایل این جی کو 39.80 ڈالرکی مہنگی ترین بولی موصول ہوئی ہے جو کہ قطر انرجی ٹریڈنگ نے جمع کرائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر انرجی نے 30 سے 31 جولائی کی ونڈو کے لئے بولی جمع کرائی ہے، دیگر تین کارگوز کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان ایل این جی نے 3 سے 4 جولائی اور 8 سے 9 جولائی کی سپلائی کیلئے بولیاں طلب کی تھیں، اس کے علاوہ 25 سے 26 جولائی اور 30 سے 31 جولائی سپلائی کیلئے بھی بولیاں طلب کی گئی تھیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پی ایل ایل بورڈ بولی کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
