
لہسن کو صبح نہار منہ کھانا صحت کے لئے کافی فائدہ مند ہے لیکن دن بھر میں کئی بار لہسن کھانا جگر کو تباہ کر سکتا ہے۔
لہسن کا بےحساب یا بے تحاشہ استعمال پورے جسم کے لئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے،آئیں اس حوالے سے مزید جانتے ہیں۔
لہسن کھانا جگر کے لئے کیسا ہے؟
لہسن کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ ضرور کر لیں کیونکہ اس میں موجود بہت سے اجزاء ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کی کئی بیماریوں کی شدت کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
لہسن کا متوازن مقدار میں استعمال جگر سمیت جسم کے تمام حصوں کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اس کا زیادہ مقدارمیں استعمال جگرپر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے اور جگر خون بنانے اور غذا کو ہاضم بنانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔
لہسن میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو جسم کے کئی مسائل میں مفید ہیں۔
اس میں موجود خصوصیات اور غذائی اجزاء کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کی بہت مانگ بھی ہے لیکن اس کی زیادتی جگر سمیت کئی اعضاء کو متاثر کرتی ہے۔
لہسن کی کتنی مقدار ضروری ہے؟
اگر آنت میں کسی قسم کا زخم، السریا کسی قسم کی تیزابیت کا مسئلہ ہو تو آپ کو ہوشیارہوجانا چاہیے اورلہسن کا استعمال کم کردینا چاہیے۔
لہسن آپ کی تکلیف کومزید کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ جگر کی کسی قسم کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اس کے لئے کوئی دوا لے رہے ہیں تو لہسن کے استعمال میں احتیاط کریں کیونکہ جگر کی دواؤں کے سائڈ ایفیکٹس اور لہسن میں موجود اجزاء ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خطرناک صورتحال پیدا کردیتے ہیں۔
اس لئے جگر کے مریض لہسن کے استعمال میں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
ماہرین کے مطابق روزانہ ایک مقررہ مقدار سے زیادہ لہسن کا استعمال جگر کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 0.1 یا 0.25 گرام فی کلوگرام جسمانی وزن سے زیادہ لہسن کا استعمال نقصان دہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News