تامل ناڈو کے ایک شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی کار خرید لی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گاڑیوں کے ایک معروف ڈیلر کے ملازمین کو اس وقت بڑا تعجب ہوا، جب ایک شخص کار خریدنے کے لیے 10 روپے کے سکوں سے بھری بوری لے کر شوروم میں آیا۔

اس حوالےسے تامل ناڈو کے ایک شخص نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں اور اس نے کئی ایسے واقعات دیکھے جب گاہکوں نے 10 روپے کے سکّے لینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ان کے گھر پر ان سکّوں کا ایک بڑا ڈھیر لگ گیا۔
تاہم جب اس شخص نے یہ بھی کہا کہ جب اس نے گھر کے بچوں کو 10 روپے کے سکّوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اُسے بہت دُکھ ہوا۔

بعدازاں اُس شخص نے 10 روپے کے سکّوں سے مہنگی ترین کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی شخص کو گاڑی خریدنے کے لیے 6 لاکھ روپے کے 10 روپے کے سکّے جمع کرنے میں تقریباً ایک ماہ لگا۔
واضح رہے کہ اگرچہ ڈیلرشپ پہلے تو ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن اس شخص کے عزم کو دیکھتے ہوئے، وہ اس معاہدے کے لیے راضی ہو گئے اور آخر کار گاڑی کی چابیاں اس کے حوالے کر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
