 
                                                                              پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ہوتا ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔
سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف کی ڈیل کے حوالے سے ملاقات والی خبر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کو تحفظات دور ہورہے ہیں، ملک میں معاشی بحران ہوتا ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئیند ہے۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ صرف مشرف ہی نہیں ضیا یحییٰ اور ایوب نے بھی جمہوری حکومتیں گرائی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 