
عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑکرنے اورہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظورکر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہورکی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی 28 جون تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔
پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی ہیں۔
عدالت نے تحریکِ انصاف کلے رہنماؤں میں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منظور کیں۔
انسداد دہشت گری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عدالت نے دونوں ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمامراد راس، ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔
عدالت نے یاسمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید اور جمشید چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News