Advertisement
Advertisement
Advertisement

عادل رشید ساڑھے 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے خواہشمند

Now Reading:

عادل رشید ساڑھے 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے خواہشمند

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عادل رشید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے  مایہ ناز اسپنر نئے تعینات ہونے والے کوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ساڑھے تین سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بات چیت کی۔

آخری بار عادل رشید بارباڈوس میں جنوری 2019 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور اس وقت سے وہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے غائب ہیں اور بنیادی طور پر محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

برینڈن میک کولم انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کچھ اہم ماہرین سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں اور وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ان میں سے کچھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عادل  رشید اس سال کے آخر میں دورہ پاکستان کے لیے ایک آسان آپشن ہو سکتے ہیں ۔

Advertisement

عادل رشید نے کہا کہ میک کولم نے مجھے کال کی  اور میں نے انہیں کہا کہ  میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے، میں اس سے مخلتف نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ  عادل  رشید ستمبر میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے اور یہ ان کے اور انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی کے لیے ایک موقع کے طور پر کام کرے گا کہ آیا وہ ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضوں کو برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر