 
                                                                              ڈرامہ نویس ،نیوز کاسٹر اور شاعر طارق عزیز کو مداحوں سے بچھڑے 2 سال ہو گئے۔
طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو بھارتی پنجاب جالندھر میں پیدا ہوئے،وہ ہجرت کے بعد پاکستان آئے اور اہلخانہ کے ہمراہ ساہیوال میں سکونت اختیار کی۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور جب 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو وہ پی ٹی وی کے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔
1975 میں شروع کیے جانے والے اسٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، یہ پروگرام چار دہائیوں تک جاری رہا۔
طارق عزیز کا ڈائیلاگ دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام انکی پہچان بن گیا تھا۔
انہوں نے شاعری کے ساتھ ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کیا، ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967ء میں ریلیز ہوئی۔
طارق عزیز سابق وزیر اعظم عمران خان کو شکست دے کر 1997سے 1999 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے، انہیں شاندار فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ نویس طارق عزیز شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 17 جون 2020 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کی وصیت کے مطابق تمام جائیداد 4کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم حکومت پاکستان کے نام کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 