Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کے سینکڑوں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی پر نوٹس لےلیا

Now Reading:

مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کے سینکڑوں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی پر نوٹس لےلیا
مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سینکڑوں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے دعوں میں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کیسے ہوئی، حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی ریڈیو پاکستان کے درخت کھا گئی، بلین ٹری کرپشن سونامی سے ریڈیو پاکستان کے درختوں کی کٹائی کے ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ ساری کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر عمل میں آئی۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

مریم اورنگزیب نے وفاقی سیکرٹری وزارت کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کی مکمل کارروائی کے منٹس اور ریڈیو پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسیوں اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، درختوں کی اقسام، ان کی عمروں اور ان کی مارکیٹ قیمتوں کے تعین کے لئے ماہرین کی مدد نہیں لی گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آم، شیشم، شہتوت، ریٹھا اور شاہ بلوط سمیت 600 سے زائد درختوں کی کٹائی سنگین معاملہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر