Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھونی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا

Now Reading:

دھونی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا

بھارت کے سابق  لیجنڈری کپتان ایم ایس دھونی نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو اپنے اپنے اضلاع کے لیے کھیلنے پر سب سے زیادہ فخر ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق دھونی نے چنئی میں تھروولور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ٹی ڈی سی اے) کی سلور جوبلی تقریب میں بھی یہی کہا،اپنی تقریر کے دوران، تجربہ کار  کپتان ، جنہیں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، نے کامیابی سے 25 سال مکمل کرنے پر کرکٹ ایسوسی ایشن کو شاباش بھی دی۔

دھونی نے تقریب میں کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی جشن کا حصہ ہوں جہاں ہم ضلعی ایسوسی ایشن کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کرکٹرز کو اپنے ضلع کی نمائندگی پر فخر ہونا چاہیے مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا، لیکن ایسا نہ ہوتا اگر میں اپنے ضلع یا اسکول کے لیے نہ کھیلتا ۔

تقریب میں دھونی کے علاوہ، کچھ نامور کرکٹرز بشمول تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک اور سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون بھی آگے آئے اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے ٹی ڈی سی اے کو مبارکباد پیش کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ دھونی نے حال ہی میں ختم ہونے والے آئی پی ایل 2022 میں  سی ایس کے کی قیادت کی تھی۔

دھونی کی ٹیم 14 میچوں میں صرف چار جیت اور اپنی تعداد میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری آخری پوزیشن پر رہے۔

 دھونی نے سیزن کے آغاز سے صرف دو دن قبل کپتانی چھوڑ دی تھی، لیکن رویندرا جدیجا کی کپتانی کے دوران مایوس کن نتائج کا مطلب یہ تھا کہ انہیں دوبارہ فرنچائز کا کپتان مقرر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر